حدیث نمبر: 170
«أحب الصيام إلى الله صيام داود وكان يصوم يوما ويفطر يوما وأحب الصلاة إلى الله صلاة داود كان ينام نصف الليل ويقوم ثلثه وينام سدسه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اللہ کے نزدیک روزوں میں سب سے پسندیدہ روزے داؤد (علیہ السلام) کے روزے ہیں، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن ناغہ کرتے تھے۔ اور اللہ کے نزدیک سب سے پسندیدہ نماز داؤد (علیہ السلام) کی نماز ہے، وہ آدھی رات سوتے، اس کے ایک تہائی حصے میں قیام کرتے، اور پھر اس کے چھٹے حصے میں سو جاتے تھے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 170
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د ن هـ] عن ابن عمرو. الإرواء ٩٤٥, رياض الصالحين ١١٨٥.