حدیث نمبر: 1642
"إن الشمس والقمر آيتان من آيات الله لا يخسفان
لموت أحد ولا لحياته فإذا رأيتم ذلك فادعوا الله وكبروا وصلوا وتصدقوا يا أمة محمد! والله ما من أحد أغير من الله أن يزني عبده أو تزني أمته يا أمة محمد! والله لو تعلمون ما أعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا اللهم هل بلغت"
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ سورج اور چاند اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں، انہیں کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔ پس جب تم یہ (گرہن) دیکھو تو اللہ سے دعا مانگو، تکبیر کہو، نماز پڑھو اور صدقہ کرو۔ اے محمد (ﷺ) کی امت! اللہ کی قسم، اللہ سے زیادہ غیرت مند کوئی نہیں کہ اس کا بندہ زنا کرے یا اس کی بندی زنا کرے۔ اے محمد (ﷺ) کی امت! اللہ کی قسم، اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔ اے اللہ! کیا میں نے پیغام پہنچا دیا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1642
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك حم ق د ن] عن عائشة. صحيح أبي داود ١٠٧٧ صلاة الكسوف.