حدیث نمبر: 1619
«إن الرجل ليتكلم بالكلمة من رضوان الله تعالى ما يظن أن تبلغ ما بلغت فيكتب الله له بها رضوانه إلى يوم القيامة وإن الرجل ليتكلم بالكلمة من سخط الله تعالى ما يظن أن تبلغ ما بلغت فيكتب الله عليه بها سخطه إلى يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ انسان اللہ تعالیٰ کی رضا مندی والا کوئی ایسا کلمہ بولتا ہے جس کے بارے میں اس کا گمان بھی نہیں ہوتا کہ وہ اتنی بلندی تک پہنچ جائے گا، تو اللہ تعالیٰ اس ایک کلمے کی بدولت اس کے لیے قیامت کے دن تک اپنی خوشنودی لکھ دیتا ہے۔ اور یقیناً انسان اللہ تعالیٰ کی ناراضگی والا کوئی ایسا کلمہ بولتا ہے جس کے متعلق وہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ وہ اس حد تک پہنچ جائے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کلمے کی وجہ سے اس پر قیامت کے دن تک کے لیے اپنی ناراضگی لکھ دیتا ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1619
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [مالك حم ت ن هـ حب ك] عن بلال بن الحارث. الصحيحة ٨٨٨.