صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1609
«إن الدنيا ملعونة ملعون ما فيها إلا ذكر الله وما والاه وعالما أو متعلما»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ دنیا ملعون ہے اور جو کچھ اس میں ہے وہ بھی ملعون (اللہ کی رحمت سے دور) ہے، سوائے اللہ کے ذکر کے، اور اس چیز کے جو اللہ کی اطاعت کے قریب کر دے، اور عالم یا علم دین سیکھنے والے کے۔“