صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1608
«إن الدنيا حلوة خضرة فمن أصاب منها شيئا من حله فذاك الذي يبارك له فيه وكم من متخوض في مال الله ومال رسوله له النار يوم القيامة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ دنیا میٹھی اور سرسبز و شاداب ہے، پس جس شخص نے اس میں سے کچھ حلال طریقے سے حاصل کیا تو اس کے لیے اس میں برکت ڈال دی جاتی ہے، اور کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو اللہ اور اس کے رسول کے مال میں ناحق گھسنے والے (ناجائز تصرف کرنے والے) ہیں، ان کے لیے قیامت کے دن صرف آگ ہوگی۔“