صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1586
«إن الأنبياء يتباهون أيهم أكثر أصحابا من أمته فأرجو أن أكون يومئذ أكثرهم كلهم واردة وإن كل رجل منهم يومئذ قائم على حوض ملآن معه عصا يدعو من عرف من أمته ولكل أمة سيما يعرفهم بها نبيهم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ انبیاء اس بات پر فخر کریں گے کہ ان میں سے کس کی امت کے لوگ زیادہ ہیں، پس میں امید کرتا ہوں کہ اس دن حوض پر آنے والے میرے امتی ان سب سے زیادہ ہوں گے۔ اور بلاشبہ اس دن ان (انبیاء) میں سے ہر ایک اپنے بھرے ہوئے حوض پر کھڑا ہوگا، اس کے ہاتھ میں ایک عصا ہوگا اور وہ اپنی امت کے پہچانے جانے والے لوگوں کو بلائے گا، اور ہر امت کی ایک خاص علامت ہوگی جس سے ان کا نبی انہیں پہچان لے گا۔“