صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1567
«إن أعظم الذنوب عند الله رجل تزوج امرأة فلما قضى حاجته منها طلقها وذهب بمهرها ورجل استعمل رجلا فذهب بأجرته وآخر يقتل دابة عبثا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ اللہ کے نزدیک سب سے بڑے گناہوں میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی شخص کسی عورت سے نکاح کرے، پھر جب اس سے اپنی نفسانی غرض پوری کر لے تو اسے طلاق دے دے اور اس کا حق مہر ہڑپ کر لے، اور دوسرا وہ شخص جو کسی مزدور سے کام لے اور اس کی مزدوری مار لے، اور تیسرا وہ شخص جو کسی جانور کو ناحق (محض کھیل تماشے کے لیے) مار ڈالے۔“