صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1553
«إن أخوف ما أخاف على أمتي في آخر زمانها: النجوم وتكذيب بالقدر وحيف السلطان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ مجھے اپنی امت پر ان کے آخری زمانے میں سب سے زیادہ خوف ستاروں (کے اثرات پر یقین رکھنے)، تقدیر کو جھٹلانے اور بادشاہ کے ظلم کا ہے۔“