صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1546
«إن أحسن ما غيرتم به هذا الشيب: الحناء والكتم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک جن چیزوں سے تم بڑھاپے کی اس سفیدی (سفید بالوں) کو تبدیل کرتے ہو ان میں سب سے بہترین مہندی اور کتم (ایک قسم کا پودا جس کا رنگ سیاہی مائل سرخ ہوتا ہے) ہیں۔“