صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1542
«إن أحدكم يأتيه الشيطان فيقول: من خلقك؟ فيقول: الله فيقول: فمن خلق الله؟ فإذا وجد ذلك أحدكم فليقل: آمنت بالله ورسوله فإن ذلك يذهب عنه»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بلاشبہ تم میں سے کسی کے پاس شیطان آتا ہے اور کہتا ہے: تمہیں کس نے پیدا کیا ہے؟ تو وہ جواب دیتا ہے: اللہ نے۔ تو وہ (شیطان) کہتا ہے: پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا؟ پس جب تم میں سے کوئی شخص یہ (وسوسہ) محسوس کرے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «آمَنْتُ بِاللَّهِ وَرَسُولِهِ» (میں اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا)، بے شک ایسا کہنے سے یہ (وسوسہ) اس سے دور ہو جائے گا۔“