صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1539
"إن أحدكم إذا قام يصلي جاء الشيطان فلبس عليه حتى لا يدري كم صلى؟ فإذا وجد ذلك أحدكم فليسجد سجدتين وهو جالس"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک تم میں سے جب کوئی شخص نماز پڑھنے کھڑا ہوتا ہے تو شیطان آ کر اسے وسوسوں میں الجھا دیتا ہے یہاں تک کہ اسے معلوم نہیں رہتا کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں؟ پس جب تم میں سے کسی کو ایسا محسوس ہو تو اسے چاہیے کہ بیٹھے بیٹھے (سہو کے) دو سجدے کر لے۔“