صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1532
«إن أبواب السماء تفتح إلى زوال الشمس فلا ترتج حتى يصلى الظهر فأحب أن يصعد لي فيها خير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک سورج ڈھلتے ہی آسمان کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور ظہر کی نماز پڑھے جانے تک انہیں بند نہیں کیا جاتا، لہٰذا میں یہ پسند کرتا ہوں کہ ان (کھلے دروازوں) میں میرا کوئی نیک عمل اوپر جائے۔“