صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1520
"إن إبراهيم ابني وإنه مات في الثدي وإن له ظئرين
يكملان رضاعه في الجنة"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک ابراہیم میرا بیٹا ہے اور وہ دودھ پینے کی عمر میں فوت ہو گیا ہے، اب جنت میں اس کے لیے دو دودھ پلانے والی دائیاں ہیں جو اس کی مدتِ رضاعت پوری کریں گی۔“