صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1521
«إن إبراهيم حرم بيت الله وأمنه وإني حرمت المدينة ما بين لابتيها لا يقلع عضاهها ولا يصاد صيدها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”بے شک ابراہیم (علیہ السلام) نے اللہ کے گھر کو حرمت والا اور امن والا بنایا، اور میں نے مدینہ کو اس کے دونوں پتھریلے میدانوں کے درمیان حرمت والا قرار دیا ہے، نہ اس کے خاردار درخت کاٹے جائیں اور نہ ہی اس کا شکار کیا جائے۔“