صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1503
«انطلق أبا مسعود! لا ألفينك يوم القيامة تجيء على ظهرك بعير من إبل الصدقة له رغاء قد غللته»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے ابومسعود! جاؤ (اور اپنا کام کرو)، میں تمہیں قیامت کے دن اس حال میں ہرگز نہ پاؤں کہ تم اپنی پیٹھ پر صدقے کے اونٹوں میں سے ایک بلبلاتا ہوا اونٹ اٹھائے ہوئے آؤ، جسے تم نے خیانت کر کے چرایا ہو۔“