صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1502
«انصر أخاك ظالما أو مظلوما قيل: كيف أنصره ظالما؟ قال: تحجزه عن الظلم فإن ذلك نصره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے بھائی کی مدد کرو خواہ وہ ظالم ہو یا مظلوم۔ پوچھا گیا: میں ظالم ہونے کی صورت میں اس کی کیسی مدد کروں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: تم اسے ظلم کرنے سے روک دو، یہی (دراصل) اس کی مدد کرنا ہے۔“