صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1497
«أنزلت صحف إبراهيم أول ليلة من شهر رمضان وأنزلت التوراة لست مضت من رمضان وأنزل الإنجيل لثلاث عشرة مضت من رمضان وأنزل الزبور لثمان عشرة خلت من رمضان وأنزل القرآن لأربع وعشرين خلت من رمضان»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”ابراہیم (علیہ السلام) کے صحیفے رمضان کی پہلی رات کو نازل کیے گئے، تورات رمضان کی چھ تاریخ گزرنے پر نازل کی گئی، انجیل رمضان کی تیرہ تاریخ گزرنے پر نازل کی گئی، زبور رمضان کی اٹھارہ تاریخ گزرنے پر نازل کی گئی، اور قرآن مجید رمضان کی چوبیس تاریخ گزرنے پر نازل کیا گیا۔“