صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«أنزلت علي آنفا سورة {ِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ ِنَّ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ} أتدرون ما الكوثر؟ فإنه نهر وعدنيه ربي عليه خير كثير هو حوضي ترد عليه أمتي يوم القيامة آنيته كعدد النجوم فيختلج العبد منهم فأقول: رب إنه من أمتي فيقول: ما تدري ما أحدث بعدك»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھ پر ابھی تھوڑی دیر پہلے ایک سورت نازل ہوئی ہے: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ فَصَلِّ لِرَبِّكَ وَانْحَرْ إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الْأَبْتَرُ﴾ [سورة الكوثر: 1-3] کیا تم جانتے ہو کہ کوثر کیا ہے؟ وہ ایک نہر ہے جس کا میرے رب نے مجھ سے وعدہ فرمایا ہے، اس پر بہت زیادہ بھلائی ہے، وہ میرا حوض ہے جس پر قیامت کے دن میری امت پانی پینے آئے گی، اس کے برتن ستاروں کی تعداد کے برابر ہوں گے۔ پھر ان میں سے ایک بندے کو کھینچ کر الگ کر دیا جائے گا، تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! بے شک یہ تو میری امت میں سے ہے۔ تو وہ فرمائے گا: آپ نہیں جانتے کہ اس نے آپ کے بعد (دین میں) کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“