صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1472
«أنا محمد بن عبد الله بن عبد المطلب إن الله تعالى خلق الخلق فجعلني في خيرهم ثم جعلهم فرقتين فجعلني في خيرهم فرقة ثم جعلهم قبائل فجعلني في خيرهم قبيلة ثم جعلهم بيوتا فجعلني في خيرهم بيتا فأنا خيركم بيتا وأنا خيركم نفسا»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں محمد بن عبداللہ بن عبدالمطلب ہوں، بے شک اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا تو مجھے ان میں سے بہترین گروہ میں رکھا، پھر انہیں دو حصوں میں تقسیم کیا تو مجھے ان میں سے بہترین حصے میں رکھا، پھر انہیں قبیلوں میں تقسیم کیا تو مجھے ان میں سے بہترین قبیلے میں پیدا فرمایا، پھر انہیں گھرانوں میں تقسیم کیا تو مجھے ان میں سے بہترین گھرانے میں پیدا فرمایا۔ پس میں گھرانے کے لحاظ سے بھی تم سب سے بہتر ہوں اور ذات کے لحاظ سے بھی تم سب سے بہتر ہوں۔“