حدیث نمبر: 1471
«أنا فرطكم على الحوض ولأنازعن أقواما ثم لأغلبن عليهم فأقول: يا رب أصحابي أصحابي! فيقول: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، اور میں کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے کشمکش کروں گا پھر ان کے معاملے میں مجھ پر غلبہ پا لیا جائے گا (یعنی انہیں مجھ سے چھین لیا جائے گا)، تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! یہ تو میرے صحابہ ہیں! تو وہ (اللہ) فرمائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد کیا کیا نئی چیزیں گھڑ لی تھیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1471
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق] عن ابن مسعود. مختصر مسلم ١٥٤٨.