صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1470
«أنا فرطكم على الحوض أنتظركم ليرفع لي رجال منكم حتى إذا عرفتهم اختلجوا دوني فأقول: رب أصحابي! رب أصحابي! فيقال: إنك لا تدري ما أحدثوا بعدك»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں حوضِ کوثر پر تمہارا پیش رو ہوں گا، میں تمہارا انتظار کروں گا یہاں تک کہ تم میں سے کچھ لوگوں کو میرے سامنے پیش کیا جائے گا، پھر جب میں انہیں پہچان لوں گا تو انہیں مجھ سے دور کر دیا جائے گا۔ تو میں عرض کروں گا: اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! اے میرے رب! یہ تو میرے صحابہ ہیں! تو کہا جائے گا: آپ نہیں جانتے کہ انہوں نے آپ کے بعد (دین میں) کیا کیا نئی چیزیں ایجاد کر لی تھیں۔“