صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1468
«أنا سيد ولد آدم يوم القيامة ولا فخر وبيدي لواء الحمد ولا فخر وما من نبي يومئذ آدم فمن سواه إلا تحت لوائي وأنا أول شافع وأول مشفع ولا فخر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں قیامت کے دن اولادِ آدم کا سردار ہوں گا اور اس پر مجھے کوئی فخر نہیں، اور میرے ہاتھ میں حمد کا جھنڈا ہوگا اور اس پر کوئی فخر نہیں، اور اس دن آدم (علیہ السلام) اور ان کے علاوہ تمام انبیاء میرے ہی جھنڈے کے نیچے ہوں گے، اور میں ہی سب سے پہلا شفاعت کرنے والا اور سب سے پہلا وہ شخص ہوں گا جس کی شفاعت قبول کی جائے گی اور مجھے اس پر کوئی فخر نہیں۔“