صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1458
«أنا أول شفيع في الجنة لم يصدق نبي من الأنبياء ما صدقت وإن من الأنبياء نبيا ما يصدقه من أمته إلا رجل واحد»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں جنت کے لیے سب سے پہلا شفاعت کرنے والا ہوں، کسی بھی نبی کی اتنی تصدیق نہیں کی گئی جتنی میری تصدیق کی گئی ہے، اور بے شک انبیاء میں سے کوئی نبی تو ایسا بھی گزرا ہے جس کی امت میں سے صرف ایک ہی آدمی نے اس کی بات مانی (اور ایمان لایا)۔“