صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1453
"أنا أولى بالمؤمنين في كتاب الله فأيكم ما ترك دينا أو ضيعة فادعوني فأنا وليه وأيكم ما ترك مالا فليؤثر بماله عصبته
من كان"ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کتاب اللہ کی رو سے میں مومنوں کے ان کی اپنی جانوں سے بھی زیادہ قریب ہوں، پس تم میں سے جو کوئی مرتے وقت قرض یا کمزور و بے سہارا اہل و عیال چھوڑ جائے تو مجھے بلاؤ، کیونکہ میں اس کا سرپرست ہوں۔ اور جو شخص کوئی مال چھوڑ کر مرے تو اس کا مال اس کے ورثاء کو دیا جائے، چاہے وہ کوئی بھی ہوں۔“