حدیث نمبر: 1452
«أنا أولى الناس بعيسى بن مريم في الدنيا والآخرة ليس بيني وبينه نبي والأنبياء أولاد علات أمهاتهم شتى ودينهم واحد»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں دنیا اور آخرت میں عیسیٰ بن مریم (علیہما السلام) کے سب لوگوں سے زیادہ قریب ہوں، میرے اور ان کے درمیان کوئی اور نبی نہیں گزرا۔ تمام انبیاء کرام علاتی بھائی (یعنی ایک باپ اور مختلف ماؤں کی اولاد) ہیں، ان کی مائیں (شریعتیں) مختلف ہیں جبکہ ان سب کا دین (توحید) ایک ہی ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1452
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق د] عن أبي هريرة. مختصر مسلم ١٦١٨.