حدیث نمبر: 1428
«إن كان خرج يسعى على ولده صغارا فهو في سبيل الله وإن كان خرج يسعى على أبوين شيخين كبيرين فهو في سبيل الله وإن كان خرج يسعى على نفسه يعفها فهو في سبيل الله وإن كان خرج يسعى رياء ومفاخرة فهو في سبيل الشيطان»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اگر وہ اپنے چھوٹے بچوں کی روزی کمانے کی خاطر نکلا ہے تو وہ اللہ کے راستے میں ہے، اور اگر وہ اپنے بوڑھے ضعیف والدین کی کفالت کے لیے نکلا ہے تو وہ اللہ کے راستے میں ہے، اور اگر وہ اپنے آپ کو (مانگنے کی ذلت سے) بچانے کے لیے محنت کرنے نکلا ہے تو وہ اللہ کے راستے میں ہے، لیکن اگر وہ ریاکاری اور فخر و غرور کے لیے نکلا ہے تو پھر وہ شیطان کے راستے میں ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1428
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب] كعب بن عجرة. الترغيب ٣/ ٣، ٨١.