حدیث نمبر: 1372
«أمرت أن أقاتل الناس حتى يشهدوا أن لا إله إلا الله ويؤمنوا بي وبما جئت به فإذا فعلوا ذلك فقد عصموا مني دماءهم وأموالهم إلا بحقها وحسابهم على الله عز وجل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک کہ وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں، اور مجھ پر اور اس شریعت پر ایمان نہ لائیں جو میں لے کر آیا ہوں۔ پس جب وہ ایسا کر لیں گے تو یقیناً انہوں نے مجھ سے اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ کر لیا، سوائے اس کے حق کے، اور ان کا حساب اللہ عزوجل کے ذمے ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1372
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن أبي هريرة. الصحيحة ٤٠٧.