حدیث نمبر: 1370
«أمرت أن أقاتل الناس حتى يشهدوا أن لا إله إلا الله وأني رسول الله فإذا قالوها عصموا مني دماءهم وأموالهم إلا بحقها وحسابهم على الله»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے لوگوں سے اس وقت تک جنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب تک کہ وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور یہ کہ میں اللہ کا رسول ہوں۔ پس جب وہ یہ کلمہ پڑھ لیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ کر لیا، سوائے اسلام کے حق کے، اور ان کا (باطنی) حساب اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1370
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ٤] عن أبي هريرة وهومتواتر١. الصحيحة ٤٠٧.