حدیث نمبر: 1369
«أمرت أن أسجد على سبعة أعظم: على الجبهة واليدين والركبتين وأطراف القدمين ولا نكفت الثياب ولا الشعر»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مجھے سات ہڈیوں (اعضاء) پر سجدہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے: پیشانی پر، دونوں ہاتھوں پر، دونوں گھٹنوں پر اور دونوں پاؤں کی انگلیوں کے کناروں پر، اور یہ (بھی حکم دیا گیا ہے) کہ ہم نماز میں کپڑوں اور بالوں کو اکٹھا نہ کریں (یعنی نہ سمیٹیں)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1369
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق د ن هـ] عن ابن عباس. الروض ٣٩٨، صحيح أبي داود ٨٢٩، الإرواء ٣١٠.