حدیث نمبر: 1363
«أما ما ذكرت من آنية أهل الكتاب فإن وجدتم غيرها فلا تأكلوا فيها وإن لم تجدوا غيرها فاغسلوها وكلوا فيها وما صدت بقوسك وذكرت اسم الله عليه فكله وما صدت بكلبك المعلم وذكرت اسم الله عليه فكل وما صدت بكلبك غير المعلم فأدركت ذكاته فكل»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”تم نے جو اہل کتاب کے برتنوں کا ذکر کیا ہے، تو اگر تمہیں ان کے علاوہ برتن مل جائیں تو ان میں مت کھاؤ، اور اگر کوئی اور برتن نہ ملے تو انہیں اچھی طرح دھو لو اور ان میں کھا لو۔ اور تم نے اپنی کمان سے جو شکار کیا اور اس پر اللہ کا نام لیا تو اسے کھا لو، اور تم نے اپنے سدھائے ہوئے کتے سے جو شکار کیا اور اس پر اللہ کا نام لیا اسے بھی کھا لو، اور جو شکار تم نے اپنے غیر سدھائے ہوئے کتے سے کیا لیکن تم نے اسے زندہ پا کر ذبح کر لیا، تو اسے بھی کھا لو۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1363
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ق هـ] عن أبي ثعلبة. الإرواء ٣٧.