حدیث نمبر: 1356
«أما بعد فما بال أقوام يشترطون شروطا ليست في كتاب الله ما كان من شرط ليس في كتاب الله فهو باطل وإن كان مائة شرط قضاء الله أحق وشرط الله أوثق وإنما الولاء لمن أعتق»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! ان لوگوں کا کیا حال ہے جو ایسی شرطیں لگاتے ہیں جن کا اللہ کی کتاب میں کوئی ثبوت نہیں؟ جو شرط اللہ کی کتاب میں نہیں وہ سراسر باطل ہے، خواہ وہ سو شرطیں ہی کیوں نہ ہوں۔ اللہ کا فیصلہ ہی سب سے برحق ہے اور اللہ کی شرط ہی سب سے زیادہ مضبوط ہے۔ اور ولاء (وراثت کا حق جو غلام آزاد کرنے پر ملتا ہے) اسی کا ہے جو آزاد کرے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1356
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ٤] عن عائشة. الإرواء ١٣٠٨، مختصر مسلم ٨٩٦.