حدیث نمبر: 1355
«أما بعد فإنه لم يخف على شأنكم الليلة ولكني خشيت أن يفرض عليكم صلاة الليل فتعجزوا عنها»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”حمد و ثنا کے بعد! آج رات تمہاری حالت اور شوق مجھ سے پوشیدہ نہیں رہا (کہ تم میرے ساتھ نماز پڑھنے کے منتظر تھے)، لیکن مجھے اس بات کا اندیشہ ہوا کہ کہیں رات کی نماز (تراویح) تم پر فرض نہ کر دی جائے، اور پھر تم اسے ادا کرنے سے عاجز آ جاؤ۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1355
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [م] عن عائشة.