صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1343
«أما الرجل فلينثر رأسه فليغسله حتى يبلغ أصول الشعر وأما المرأة فلا عليها أن لا تنقضه لتغرف على رأسها ثلاث غرفات تكفيها»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”مرد کو چاہیے کہ (غسل کرتے وقت) اپنے سر کے بالوں کو اچھی طرح کھولے اور دھوئے یہاں تک کہ پانی بالوں کی جڑوں تک پہنچ جائے، اور عورت پر اپنے گندھے ہوئے بالوں کو کھولنا ضروری نہیں، بس وہ اپنے سر پر تین چلو پانی ڈال لے، یہی اس کے لیے کافی ہے۔“