صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1342
«أما إبراهيم فانظروا إلى صاحبكم وأما موسى فجعد آدم كأني أنظر إليه انحدر في الوادي يلبي على جمل أحمر مخطوم بخلبة»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”جہاں تک ابراہیم (علیہ السلام) کا تعلق ہے تو تم اپنے ساتھی (یعنی مجھے) دیکھ لو (میں ان کے مشابہ ہوں)، اور جہاں تک موسیٰ (علیہ السلام) کی بات ہے تو وہ گندمی رنگت اور گھنگھریالے بالوں والے تھے۔ گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں کہ وہ وادی میں اتر رہے ہیں اور ایک سرخ اونٹ پر سوار تلبیہ پڑھ رہے ہیں، جس کی نکیل کھجور کی چھال کی رسی سے بنی ہوئی ہے۔“