حدیث نمبر: 1341
«أما يخشى أحدكم إذا رفع رأسه قبل الإمام أن يجعل الله رأسه رأس حمار أو يجعل الله صورته صورة حمار؟»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم میں سے کوئی اس بات سے نہیں ڈرتا کہ جب وہ امام سے پہلے اپنا سر (رکوع یا سجدے سے) اٹھائے تو اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کے سر میں بدل دے، یا اللہ تعالیٰ اس کی صورت کو گدھے کی صورت بنا دے؟“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1341
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق ٤] عن أبي هريرة. الروض النضير ١٠٦٧، صحيح أبي داود ٦٣٤، الإرواء ٥١٠, مختصرمسلم ٢٩١.