حدیث نمبر: 1336
«أما والله إني لأخشاكم لله وأتقاكم له لكني أصوم وأفطر وأصلي وأرقد وأتزوج النساء فمن رغب عن سنتي فليس مني»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سن لو! اللہ کی قسم، میں تم سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا اور اس کا تقویٰ اختیار کرنے والا ہوں، لیکن (اس کے باوجود) میں روزے بھی رکھتا ہوں اور چھوڑتا بھی ہوں، میں (رات کو نفل) نماز بھی پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، اور میں نے عورتوں سے نکاح بھی کیا ہے۔ پس جس شخص نے میری سنت سے اعراض کیا (منہ موڑا)، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1336
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [خ] عن أنس. الإرواء ١٧٨٢.