صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1334
«أما مررت بوادي قومك ممحلا ثم تمر به خضرا ثم تمر به ممحلا ثم تمر به خضرا؟ {كَذَلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى} »ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم اپنی قوم کی وادی سے اس حال میں نہیں گزرے کہ وہ بالکل بنجر اور قحط زدہ تھی، پھر تم وہاں سے گزرے تو وہ سرسبز و شاداب تھی، پھر تم گزرے تو وہ بنجر تھی، پھر گزرے تو وہ سرسبز تھی؟ (بالکل اسی طرح موت کے بعد زندگی ملے گی، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:) ﴿كَذَلِكَ يُحْيِي اللَّهُ الْمَوْتَى﴾ ”اسی طرح اللہ تعالیٰ مُردوں کو زندہ فرماتا ہے۔“ [سورة البقرة: 73]“