حدیث نمبر: 1328
«أما رأيت العارض الذي عرض لي قبيل؟ هو ملك من الملائكة لم يهبط إلى الأرض قط قبل هذه الليلة استأذن ربه عز وجل أن يسلم علي ويبشرني أن الحسن والحسين سيدا شباب أهل الجنة وأن فاطمة سيدة نساء أهل الجنة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”کیا تم نے اس (فرشتے) کو نہیں دیکھا جو ابھی کچھ دیر پہلے میرے سامنے ظاہر ہوا؟ وہ فرشتوں میں سے ایک ایسا فرشتہ تھا جو اس رات سے پہلے کبھی زمین پر نہیں اترا تھا۔ اس نے اپنے رب عزوجل سے مجھے سلام کرنے اور یہ خوشخبری سنانے کی اجازت طلب کی تھی کہ حسن اور حسین (رضی اللہ عنہما) اہل جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں، اور فاطمہ (رضی اللہ عنہا) اہل جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1328
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [حم ت ن حب] عن حذيفة. الصحيحة ٧٩٦.