صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1324
«أما إنه لو قال حين أمسى: أعوذ بكلمات الله التامات من شر ما خلق ما ضره لدغ عقرب حتى يصبح»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یاد رکھو! اگر اس نے شام کے وقت یہ دعا پڑھ لی ہوتی: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» (میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی ہے) تو صبح ہونے تک اسے بچھو کا ڈسنا ہرگز نقصان نہ پہنچاتا۔“