صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1323
«أما إنه لو قال: بسم الله لكفاكم فإذا أكل أحدكم طعاما فليقل: بسم الله فإن نسي أن يقول: بسم الله في أوله فليقل: بسم الله أوله وآخره»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”یاد رکھو! اگر اس نے کھانے سے پہلے «بِسْمِ اللَّهِ» پڑھ لیا ہوتا تو وہ کھانا تم سب کے لیے کافی ہو جاتا، لہٰذا جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو وہ «بِسْمِ اللَّهِ» پڑھے، اور اگر وہ شروع میں پڑھنا بھول جائے تو اسے چاہیے کہ وہ کہے: «بِسْمِ اللَّهِ أَوَّلَهُ وَآخِرَهُ» (ترجمہ: اللہ کے نام سے اس کے شروع اور آخر میں)۔“