حدیث نمبر: 1322
«أما إنه لم تهلك الأمم قبلكم حتى وقعوا في مثل هذا يضربون القرآن بعضه ببعض ما كان من حلال فأحلوه وما كان من حرام فحرموه وما كان من متشابه فآمنوا به»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”سن لو! تم سے پہلی امتیں اسی وقت ہلاک ہوئیں جب وہ اس جیسی گمراہی میں مبتلا ہوئیں کہ وہ اللہ کی کتاب کے ایک حصے کو دوسرے حصے سے ٹکرانے (اور تضاد پیدا کرنے) لگیں۔ تمہارے لیے ضروری ہے کہ جو حلال ہے اسے حلال جانو، جو حرام ہے اسے حرام مانو، اور جو متشابہ (جس کا مفہوم پوری طرح واضح نہ ہو) ہے اس پر فقط ایمان لاؤ۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1322
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [طب] عن ابن عمرو. الصحيحة ١٥٢٢: ابن سعد.