صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
«اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم اللهم إني أسألك من خير ما سألك به عبدك ونبيك وأعوذ بك من شر ما عاذ به عبدك ونبيك اللهم إني أسألك الجنة وما قرب إليها من قول أو عمل وأعوذ بك من النار وما قرب إليها من قول أو عمل وأسألك أن تجعل كل قضاء قضيته لي خيرا»(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”«اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنَ الْخَيْرِ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ كُلِّهِ عَاجِلِهِ وَآجِلِهِ، مَا عَلِمْتُ مِنْهُ وَمَا لَمْ أَعْلَمْ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَأَلَكَ بِهِ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّ مَا عَاذَ بِهِ عَبْدُكَ وَنَبِيُّكَ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْجَنَّةَ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ النَّارِ وَمَا قَرَّبَ إِلَيْهَا مِنْ قَوْلٍ أَوْ عَمَلٍ، وَأَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَلَ كُلَّ قَضَاءٍ قَضَيْتَهُ لِي خَيْرًا» (ترجمہ: اے اللہ! میں تجھ سے ہر طرح کی بھلائی کا سوال کرتا ہوں، خواہ وہ جلد ملنے والی ہو یا دیر سے، جسے میں جانتا ہوں اور جسے میں نہیں جانتا۔ اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں ہر طرح کے شر سے، خواہ وہ جلد آنے والا ہو یا دیر سے، جسے میں جانتا ہوں اور جسے میں نہیں جانتا۔ اے اللہ! میں تجھ سے اس خیر کا سوال کرتا ہوں جس کا سوال تجھ سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے کیا، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس شر سے جس سے تیرے بندے اور تیرے نبی نے پناہ مانگی۔ اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا اور ہر اس قول و عمل کا سوال کرتا ہوں جو جنت کے قریب کر دے، اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں جہنم کی آگ سے اور ہر اس قول و عمل سے جو جہنم کے قریب کر دے، اور میں تجھ سے یہ التجا کرتا ہوں کہ تو نے میرے لیے جو بھی فیصلہ فرمایا ہے، اسے میرے حق میں بہتر بنا دے۔)“