حدیث نمبر: 1273
«اللهم إني أتخذ عندك عهدا لن تخلفنيه فإنما أنا بشر فأيما مؤمن آذيته أو شتمته أو جلدته أو لعنته فاجعلها له صلاة وزكاة وقربة تقربه بها إليك يوم القيامة»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے اللہ! میں تیرے ساتھ ایک عہد کرتا ہوں جسے تو ہرگز نہیں توڑے گا، میں تو محض ایک انسان ہوں، پس جس مومن کو میں نے تکلیف پہنچائی ہو، یا گالی دی ہو، یا کوڑے مارے ہوں، یا لعنت کی ہو، تو اسے اس کے لیے رحمت، پاکیزگی اور ایسا ذریعہ قرب بنا دے جس کے سبب تو اسے قیامت کے دن اپنے قریب کر دے۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1273
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ق] عن أبي هريرة.