حدیث نمبر: 1272
«اللهم إن إبراهيم كان عبدك وخليلك دعاك لأهل مكة بالبركة وأنا محمد عبدك ورسولك أدعوك لأهل المدينة أن تبارك لهم في مدهم وصاعهم مثلي ما باركت لأهل مكة مع البركة بركتين»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اے اللہ! ابراہیم علیہ السلام تیرے بندے اور تیرے خلیل تھے، انہوں نے مکہ والوں کے لیے برکت کی دعا کی، اور میں محمد تیرا بندہ اور تیرا رسول ہوں، میں مدینہ والوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ تو ان کے مد اور صاع میں اتنی برکت عطا فرما جتنی تو نے مکہ والوں کو عطا کی، بلکہ برکت کے ساتھ دو برکتیں عطا فرما۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1272
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: صحيح
تخریج حدیث [ت] عن علي. الترغيب ٢/١٤٤: حم، طس.