صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1236
«البسوا من ثيابكم البياض فإنها من خير ثيابكم وكفنوا فيها موتاكم وإن من خير أكحالكم الإثمد يجلوا البصر وينبت الشعر»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنے کپڑوں میں سے سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ یہ تمہارے بہترین کپڑوں میں سے ہیں، اور اپنے مردوں کو بھی انہی میں کفن دیا کرو، اور یقیناً تمہارے سرموں میں سب سے بہترین سرمہ اثمد ہے، یہ نگاہ کو تیز کرتا ہے اور (پلکوں کے) بال اگاتا ہے۔“