حدیث نمبر: 1211
«أكثروا ذكر هاذم اللذات: الموت فإنه لم يذكره أحد في ضيق من العيش إلا وسعه عليه ولا ذكره في سعة إلا ضيقها عليه»
ترجمہ

(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”لذتوں کو ختم کرنے والی چیز یعنی موت کو کثرت سے یاد کیا کرو، کیونکہ جس شخص نے بھی اسے رزق کی تنگی کے وقت یاد کیا تو اس (موت کی یاد) نے اس پر اس تنگی کو کشادہ (اور ہلکا) کر دیا، اور جس نے اسے فراخی اور خوشحالی میں یاد کیا تو اس نے اس (دنیا کی کشادگی) کو اس پر تنگ کر دیا (یعنی اسے دنیا کی بے ثباتی کا احساس دلا دیا)۔“

حوالہ حدیث صحیح الجامع الصغیر / حرف الألف / حدیث: 1211
درجۂ حدیث شیخ الألبانی: حسن
تخریج حدیث [هب حب] عن أبي هريرة [البزار] عن أنس. الإرواء ٦٨٢.