صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1212
«أكثروا من شهادة: أن لا إله إلا الله قبل أن يحال بينكم وبينها ولقنوها موتاكم»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اس گواہی کی کثرت کیا کرو کہ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» (اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں)، اس سے پہلے کہ تمہارے اور اس (کلمے) کے درمیان موت حائل کر دی جائے، اور اپنے مرنے والوں (یعنی قریب المرگ افراد) کو اس کی تلقین کیا کرو۔“