صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 12
«آمركم بثلاث وأنهاكم عن ثلاث آمركم أن تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وأن تعتصموا بحبل الله جميعا ولا تفرقوا وتسمعوا وتطيعوا لمن ولاه الله أمركم وأنهاكم عن قيل وقال وكثرة السؤال وإضاعة المال»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں تمہیں تین باتوں کا حکم دیتا ہوں اور تین باتوں سے منع کرتا ہوں۔ میں تمہیں اس بات کا حکم دیتا ہوں کہ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، اور تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور تفرقے میں نہ پڑو، اور جسے اللہ نے تمہارے معاملات کا نگران بنایا ہے (یعنی حکمران) اس کی بات سنو اور اطاعت کرو۔ اور میں تمہیں قیل و قال (فضول بحث و مباحثہ یا افواہیں پھیلانے)، کثرتِ سوال (بلاضرورت مانگنے یا بے جا سوالات کرنے) اور مال کو ضائع کرنے سے منع کرتا ہوں۔“