صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 11
«آمركم بأربع وأنهاكم عن أربع اعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وأقيموا الصلاة وآتوا الزكاة وصوموا رمضان وأعطوا الخمس من الغنائم وأنهاكم عن أربع: عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”میں تمہیں چار چیزوں کا حکم دیتا ہوں اور چار چیزوں سے منع کرتا ہوں۔ تم اللہ کی عبادت کرو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ ادا کرو، رمضان کے روزے رکھو اور مالِ غنیمت میں سے پانچواں حصہ (اللہ کی راہ میں) ادا کرو۔ اور میں تمہیں چار چیزوں یعنی دُبّاء، حنتم، مُزفّت اور نقیر (شراب بنانے والے مخصوص برتنوں) کے استعمال سے منع کرتا ہوں۔“