صحیح الجامع الصغیر
حرف الألف— حرف الف
الأحاديث المبدوءة بحرف الألف باب: حرف الف سے شروع ہونے والی احادیث
حدیث نمبر: 1187
«أقيموا الصفوف فإنما تصفون بصفوف الملائكة وحاذوا بين المناكب وسدوا الخلل ولينوا بأيدي إخوانكم ولا تذروا فرجات للشيطان ومن وصل صفا وصله الله ومن قطع صفا قطعه الله عز وجل»ترجمہ
(نبی کریم ﷺ نے فرمایا:)
”اپنی صفیں سیدھی رکھو، کیونکہ تم فرشتوں کی صفوں کی طرح صفیں بناتے ہو، کندھوں کو برابر رکھو، خالی جگہیں پُر کرو، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں کے لیے نرم پڑ جاؤ، اور شیطان کے لیے خالی جگہیں نہ چھوڑو، جو شخص صف کو ملائے گا اللہ تعالیٰ اسے ملائے گا، اور جو شخص صف کو توڑے گا اللہ عزوجل اسے کاٹ دے گا۔“